• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کا مسئلہ ایشیا کی سلگتی چنگاری بن چکا ہے، برجیس طاہر

Kashmir Issue Becomes Brew Spark For Asia Barjees Tahir

امور کشمیر کے وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ایشیا کی سلگتی ہوئی چنگاری بن چکا ہے، ہمارا بھارت سے ایٹم بم کے استعمال نہ کرنے کا معاہدہ نہیں ہے ،کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ خطہ بھی ہیروشیما اور ناگا ساکی کا منظر پیش کرنے لگے۔



کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں کشمیر کےحوالے سےمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ کشمیری ستر سال سے ہندوستان کا ظلم برداشت کررہے ہیں ،اب تک پانچ لاکھ کشمیری شہید اور دو لاکھ سے زیادہ بچے یتیم ہوچکے ہیں۔



وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ انڈیا نے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کیلئے آٹھ لاکھ فوج تعینات کررکھی ہے ،بین الاقوامی تنظیموں کو کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔



انہوں نے کہا کہ رواں سال جولائی سے اب تک انڈین فوج دو سو کشمیریوں کو شہید اور پندرہ ہزار کو زخمی کرچکی ہے،ہماری حکومت کشمیریوں سے غافل نہیں ہے، وزیر اعظم نے کشمیر کا مسئلہ جنرل اسمبلی میں بھرپور انداز میں اٹھایا۔



برجیس طاہر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اب مردہ گھوڑا بن چکا ہے، وہ اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عمل نہیں کراسکتا،کشمیر میں ظلم وبربریت کی جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے ،ہندوستان کے اندر سے اب یہ آوازیں آرہی ہیں کہ کشمیر میں ظلم بند کرو ۔

تازہ ترین