• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹرز کا کوئٹہ تفتان روٹ پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

Transporters Announce Strike On Quetta Tafta Route
کوئٹہ تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹروں نے کوئٹہ تفتان روٹ پر غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

کوئٹہ تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹروں کا ہنگامی اجلاس بلوچستان بس فیڈریشن کے صدر حاجی جمعہ خان بادینی کی صدرات میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ تفتان روٹ کی چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کے مبینہ رویہ کے خلاف اس روٹ پر غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

صدر بلوچستان بس فیڈریشن جمعہ خان بادینی نے کہا کہ ہمارے ٹرانسپورٹرز پچھلے تین دن سے احتجاج پر ہیں ،اس روٹ پر کوئی بس نہیں چل رہی ہےلیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔

بلوچستان بس فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوئٹہ تفتان روٹ پر تعینات اہلکاروں کے مبینہ رویہ کا نوٹس لے کر اس مسئلہ کا مستقل حل نکالیں ۔
تازہ ترین