• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور میں ضمنی انتخاب، پی پی کے امتیاز شیخ کامیاب

By Election In Shikapur Imtiaz Sheikh From Pp Wins
شکارپور میں سندھ اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امتیاز شیخ کامیاب ہوگئے۔

پی ایس 11 شکارپور کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار امتیاز شیخ 36 ہزار 200 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیںجبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مولانا ناصر محمود سومرو265 ہزار 400 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

امتیاز شیخ کی کامیابی پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جشن منایا، ڈھوپ کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ، جشن منایا اور ریلیاں نکالیں۔
یہ نشست مسلم لیگ فنکشنل کے امتیاز شیخ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے باعث خالی ہوئی تھی۔
تازہ ترین