• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کو بند کرنے کا معاملہ، پولیس نے 46 کروڑ مانگ لئے

Matter Of Closing Islamabad Police Demand 46 Crore
تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کو بند کرنے والے معاملہ کے بعد آئی جی پولیس اسلام آبادنے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر سیکیورٹی اخراجات کی مد میں 46 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے خط میں اخراجات کی مد میںحکومت سے چھیالیس کروڑ سات لاکھ روپے مانگ لئےجس میں سے پولیس کے لیے کرائے پر رہائش کی مد میں 1کروڑ 7 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔

آئی جی پولیس کی جانب سے پیڑول اور ڈیزل کے لیے 1کروڑ 85لاکھ 64 ہزار روپے مانگے گئے ہیں جبکہ کرائے کی گاڑیوں کے لیے 6کروڑ 41 لاکھ 55 ہزار روپے اور فورسز کے کھانوں کے لیے 9 کروڑ 30 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے پہلے دھرنے کے 5کروڑ بقایاجات بھی مانگے گئے ہیں، اسٹیشنری کی مد میں بھی 10 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں جبکہ کنٹینرز اور ان کی آمد ورفت کےلیے ہیوی مشینری کےاستعمال کی مد میں بھی اخراجات مانگے گئے ہیں۔
تازہ ترین