• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم سازوں کی راج ناتھ سے ملاقات،انتہاپسندوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ

Film Producers Meet Indian Home Minister Raj Nath Extremists Seeking To Control
فلم سازوں کے ایک وفد نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور ان سے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز کے موقع پر انتہاپسندوں کو لگام دینے کے مطالبہ کیا۔

فلم سازوں اور بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کے درمیان ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو میں مکیش بھٹ کا کہنا تھا کہ راج ناتھ سنگھ نے انھیں 100 فیصد یقین دہانی کرائی کہ فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز کے موقع پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی اس سلسلے میں ہدایات دی جائیں گی ، گلوکار بابل سپریو کا کہنا تھاکہ ایم این ایس ہمیشہ غنڈوں کی جماعت ہی رہے گی،واضح رہے کہ اے دل ہے مشکل کی کاسٹ میں پاکستانی اداکار فواد خان بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین