وہاڑی میں رشتے کے تنازعے پر مخالفین نے چھریوں اور آہنی راڈ کے وار کر کے 2افراد کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقہ گاؤں 72 ڈبلیو میں پیش آیاجہاں وٹہ سٹہ کی شادی کی رنجش پر مخالفین نے سابق بہنوئی اور اس کے دوست پر چھریوں اور آہنی راڈ کے وار کرکے ٹانگیں توڑ ڈالیں جبکہ چھریوں سے وار کرکے اشرف کی ناک زخمی کردی ۔
واقعہ کے بعد زخمی اشرف کو تشویشناک حالت میں ملتان نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔