• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کا ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

Real Estate Announces Countrywide Protests
آل پاکستان رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشنز نے جائیداد پر عائد ڈبل ویلیوایشن ٹیکسز کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے ۔

آل پاکستان رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشنز کے تحت کراچی کی مقامی ہوٹل میں کنونشن کیا گیا جس میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

کنونشن کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ڈبل ویلیو ایشن ٹیکس ختم نہ کرنے پر 24 اکتوبر کو لاہور، 27 کو اسلام آباد و راولپنڈی میں مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

مشترکہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ تاجر برادری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر شٹرڈاؤن ہڑتال بھی کی جائے گی، جبکہ ایف بی آر کے ملک بھر میں قائم دفاتر کا گھیراؤ بھی کیا جاسکتا ہے ۔

اعلامیہ میںبتایا گیا کہ ایک جائیداد کی الگ الگ ویلیوایشن کے نظام کو فوری ختم کیا جائے،ڈی ایچ اے سٹی اور بحریہ ٹاؤن کو ایف بی آر ویلیوایشن ٹیبل سے فوری ختم کیا جائے۔
تازہ ترین