• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی: طلبہ وطالبات کے اکٹھے بیٹھنے پر ہنگامہ آرائی

Strife In Punjab University Over Male And Female Students Sitting Together
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات میں ایک طلبہ تنظیم کے ارکان نے طالبات کے پاس بیٹھنے والے انکے ساتھی طلبا کو مبینہ طورپر تشدد کا نشانہ بناڈالا اور داخلی دروازے کے شیشے توڑ ڈالے،حملے میں تین طلبا زخمی ہو گئے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلبا اورطالبات کا ایک گروپ ڈپارٹمنٹ کے لان میں بیٹھا تھا کہ طلبہ تنظیم کے 25 ارکان نے حملہ کر دیا،طلبہ طالبات جان بچانے کے لئے ڈپارٹمنٹ کے اندر گئے تو حملہ آوروں انکا تعاقب کیا ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آوروں نے دروازہ بند ہونے پر شیشے توڑ ڈالے۔حملے میں تین طلباء زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس پر حملہ آور فرار ہو گئے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے مقدمہ درج کرانے کےلیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

طلباء نے شکوہ کیا کہ پنجاب یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کے اکٹھا بیٹھنے پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیںلیکن یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس ٹھوس کارروائی نہیں کرتی۔
تازہ ترین