• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کارروائی، 20 افراد گرفتار

20 Arrested In Karachi Baldia Operation
کراچی میں پولیس کارراوئیوں میں 4 ڈاکو گرفتار اور 20 مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے۔ ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کی بھی شامت آگئی۔ ون ویلنگ کرنے والے 35 افراد حوالات پہنچ گئے۔

گزری کے علاقے میں پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کے خلاف کریک ڈاون کیا۔ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 35 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جنہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تمام گرفتار افراد کو صبح عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

ایس پی بلدیہ ٹاؤن آصف رزاق کے مطابق اتحاد ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈیفنس میں شہریوں نے 2 ڈاکووں کو دھر لیا۔ ڈاکووں کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ بلدیہ اتحاد ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکو گرفتار کر لیئے۔
تازہ ترین