• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائے والا ارشد کو امریکی سفارتخانے کیجانب سے کام کی پیشکش

Us Embassy Offers Job To Arshad Chaiwala
اپنی نیلی آنکھوں اور گوری رنگت کے باعث سوشل میڈیا پر مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والا اسلام آباد کے چائے والے ارشاد کو دنیا بھر سے پیشکشیں موصول ہونا شرع ہوگئیں ہیں۔

چائے والااب فیشن والا بن چکا ہے اور روز بروز انکی مقبولیت میں اضافہ کے پیش نظرروزانہ انکے نمبر پر فون کالز کا تانتا بندھنا شروع ہوگیا ہےجس کے باعث اس نے ایک منیجر اور ایڈوائیزربھی رکھ لیا جو تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔

ارشاد چائے والے کے منیجر ملک فہیم نے بتایا ہےارشاد کو برطانیہ سمیت دنیا بھر سے مختلف برانڈز نے اپنے ساتھ کام کی پیشکش کی ہے جبکہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے بھی انکے ساتھ کام کی پیشکش کی ہے،تاہم فی الحال کسی بھی ادارے کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے۔

ارشاد چائے والا ایک ادارے کے ساتھ میٹنگ کے سلسلے میں آئندہ چند روز میں کراچی بھی آئے گا۔
تازہ ترین