• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
One More Sex Scandal Rises To Trouble Trump
ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی حوالے سے الزامات کا سلسلہ رک نہ سکا اور اب دسواں جنسی اسکینڈل سامنے آگیا تاہم ٹرمپ جیت کے لیے پر امید ہیں اور انوکھی منطق نکالی ہے کہ اگر جیتے تب ہی نتائج تسلیم بھی کریں گے جبکہ اوباما نے ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ اور بائیڈن نے ری پبلکن امیدوار کے بیانات کو احمقانہ قرار دیا ہے ۔

جنسی حملےکاالزام لگانے والی ایک اور خاتون ٹرمپ کے سامنے آبیٹھی ہے۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 45 برس کی کیرینا ورجینیا نےالزام عائد کیا کہ ٹرمپ نےانیس سواٹھاسی میں یوایس اوپن ٹینس میچ کےموقع پر جنسی حملے کا نشانہ بنایا۔

الزامات کی بارش کے ماحول میں بھی ٹرمپ جیت کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ٹرمپ نے اب انوکھی منطق نکالی ہے کہ اگر الیکشن جیتے تب ہی نتائج مانیں گے ورنہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نےٹرمپ کی ریلیاں ثبوتاژکرنےکاالزام مستردکردیاہےاوراس بات سے انکار کیا کہ انہیں ڈیموکریٹ پارٹی کی کسی وڈیو کے بارے میں علم ہے ۔جبکہ صدراوباما نے کہا کہ دھاندلی کےالزامات اورالیکشن نتائج سےمتعلق بات کرکے ٹرمپ لوگوں کےذہنوں میں الیکشن کی قانونی حیثیت پرشک کےبیج بورہےہیں ۔

امریکاکے نائب صدر جوزف بائیڈن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہائی احمق قراردیااورکہاکہ کہ ٹرمپ کے بیانات جمہوری عمل کے لیے حقیقی خطرہ ہیں ۔
تازہ ترین