• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں جاری جنگ کے نتائج ہولناک ہوں گے، بانکی مون

Results From Syrian War Will Be Devastating Ban Ki Moon
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام میں جاری جنگ کے نتائج ہولناک آئیں گے۔ روس اورشامی فوجی کی بمباری سے اب تک 500 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔

کینیڈا کی درخواست پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شام کے شہر حلب کی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں مستقل جنگ بندی کی کوششوں میں تعطل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کا کہنا تھاکہ مشرقی حلب میں فضائی حملوں کےنتائج ہولناک ہیں، روسی اورشامی فوج کی بمباری میں اب تک500 افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں،جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

بان کی مون نے کہا کہ سات جولائی کے بعد کوئی امدادی قافلہ حلب میں داخل نہیں ہوسکا، وہاں اکتوبرکے آخر سے خوراک کا ذخیرہ ختم ہوجائےگا۔

اجلاس میں شریک روسی مندوب کا کہنا تھاکہ حیرت ہے شام میں دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت پرزورنہیں دیاجارہاہے، بان کی مون سمیت کسی رکن نے دہشت گردتنظیموں سےمتعلق ایک لفظ نہیں کہا۔
تازہ ترین