• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ متاثرین کو ادائیگیاں، تحقیقات تیز

Incident Baldia Town Payments Investigation Fast
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور مصطفیٰ کمال کے ایک دوسرے پر الزامات کے بعد بلدیہ فیکٹری متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی میں بے قاعدگی کی تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے معاضوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں تیزی آگئی ہے۔ بلدیہ فیکٹری متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگیوں کا بینک ریکارڈ منگوایا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے چائنا کٹنگ سے متعلق تحقیقات میں بھی تیزی لائی جائے گی۔ 12 مئی 2007 کے واقعے کی بھی خصوصی ٹیم سے تحقیقات کرانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین