• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنیوٹ:بین الصوبائی اسمگلروں کیخلاف کارروائی،اسلحہ برآمد

Chinot Action Against Arms Smugglers
چنیوٹ میں پولیس نے بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث گروہ کےخلاف کارروائی کی ۔ایک ملزم گرفتار کر کےبھاری مقدار میں اسلحہ برآ مد کرلیا ۔

پولیس کے مطا بق ملزمان دربار وادی عزیز شریف کے قریب ناکہ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے ملزمان کی کار کا تعاقب کیا ۔ کارروائی میں ایک ملزم گرفتار جبکہ باقی فرار ہوگئے ۔

کار سے کلاشنکوف، پستول، رائفلزاورگولیاں برآمد کرلی گئی۔ ملزمان نے اسلحہ کار کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا۔ گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین