• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

Second Test Pakistan Win Toss And Choose To Bat Against Westerndies
دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

ابوظبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، بابر اعظم کی جگہ یونس خان جبکہ وہاب ریاض اور محمد عامر کی جگہ راحت علی اور ذوالفقار بابر کو موقع دیا گیا ہے۔

مصباح الحق کا بحیثیت کپتان یہ 48واں ٹیسٹ ہے، جس کے بعد انہوں نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے کا عمران خان کا ریکارڈ برابرکردیا ہے۔

اس موقع پر کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہر سنگ میل عبور کرنے پر بہت خوشی ہے۔

پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز برابر کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ مکی آرتھر نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کی جانب سے کم بیک کے بعد اپنے کھلاڑیوں خبردار کیا ہے کہ مہمان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔ اس لئےوہ پہلے میچ میں حاصل ہونے والے ایڈوانٹیج کو ضائع نہ کریں۔

پاکستان نے اگرچہ دبئی میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 56 رنز سے جیت لیا تھا لیکن مصباح الحق کا کہنا تھا کہ گلابی گیند سے بولنگ کرتے ہوئے ان کے بولرز کو رات کے وقت پڑنے والی اوس کی وجہ سے مشکل کا سامنا رہا۔

پاکستانی ٹیم کا ملک سے باہر یہ 250 واں ٹیسٹ میچ ہے۔ اس نے اب تک کھیلے گئے 249 ٹیسٹ میچوں میں 73 جیتے،91 میں شکست ہوئی ہے اور 85 ڈرا ہوئے ہیں۔ ابوظہبی میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست ہے۔
تازہ ترین