• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:سروسز اسپتال ملازمین کے احتجاج کا تیسرا روز

Lahore The Third Day Of Protests Hospital Services Employees
لاہور میں سروسز اسپتال کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے لیےعلامتی احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سروسز اسپتال کے ملازمین آج تیسرے روز بھی کام چھوڑ کراحاطے میں جمع ہوئے اور مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر سراپا احتجاج بن گئے ،ملازمین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ان کے مطالبات میں پرانے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنا اور دیگر شامل ہیں ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ، احتجاج کے باعث اسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
تازہ ترین