• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹائن، ریپ کے بعد لڑکی قتل ،خواتین کا احتجاج

Women And Girls Protest Against Rape In Argentina
ارجنٹائن میں 16 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کےخلاف ملک بھر میں خواتین سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔احتجاج کرنے والوں میں سے اکثریت نے کالے لباس پہن کر ہلاک شدہ لڑکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

لوسیا پیریز آٹھ اکتوبر کو ریپ اور تشدد کا نشانہ بننے کے بعد جانبر نہ ہوسکی تھی۔ پراسیکیوٹر ماریہ ایزابل کا کہنا ہے کہ پیریز کو کوکین دے کر نشہ کرایا گیا تھا اور جنسی تشدد کے باعث اس لڑکی کی حرکت قلب بند ہو گئی تھی۔

پولیس نے ایک اسکول کے باہر منشیات فروخت کرنے والے دو افراد کو اس جرم کے شبے میں حراست میں لے لیا ہے۔

لوسیا پیریز کے بھائی ماتھیاز کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کے ذریعے مزید لڑکیوں کو ظلم کا شکار ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

گزشتہ برس جون میں بھی کئی ایسے واقعات کے بعد غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق ارجنٹائن میں ہر تیس گھنٹے میں ایک عورت قتل کر دی جاتی ہے۔
تازہ ترین