• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد116 ہو گئی

116 Dengue Cases Confirmed In Thar
تھر پار کر کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید3افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ستمبر سے اب تک مریضوں کی تعداد 116ہوگئی ہے۔

تھر کے علاقوں اسلام کوٹ، چھاچھرو اور مٹھی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا مزید تین مریض لائے گئے ہیں،مریضوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں حیدر آباد منتقل کردیاگیا ہے، یکم ستمبر سے اب تک تھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 116 ہو گئی ہے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر چندر گورمانی کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 70 سے زائد مریض لائے گئے۔
تازہ ترین