• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اورطاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری برقرار

Tahirul Qadri And Imran Khan Arrests Warrants
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے 2014 کے حکومت مخالف دھرنوں کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری ٹی وی سمیت پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا ۔

جج نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سمیت 70 دیگر ملزمان کے وارنٹ برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں اور ملزمان کو آئندہ سماعت پر17 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

عدالت نے 6ملزمان کے حاضر ہونے پر ان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی۔ملزمان کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔
تازہ ترین