• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ بھارتی جج نے پاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز

Retired Indian Judge Support To Pakistani Artist
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج اورپریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈے کاٹجو نےپاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز بلند کردی ۔

فواد خان کی فلم’اے دل ہے مشکل ‘ کی ریلیز روکنے پر جسٹس کاٹجونےانتہا پسند تنظیم مہاراشٹرنونرمان سینا(ایم این ایس ) کوان ہی کی زبان میں چیلنج دے دیا۔

جسٹس کاٹجوایم این ایس کے کارکنوں کو غنڈہ قرار دیتے ہوئے بولے،انہوں نے تو بحیرہ عرب کا کھاراپانی پیا ہےلیکن میں الہ آبادی غنڈا ہوں ،میں نے سنگم کا پانی پیا ہے، کمزور فنکاروں کو اپنی بہادری دکھانے کےبجائے آؤ مجھ سے مقابلہ کرو،تاکہ دنیا دیکھے کون بڑا غنڈا ہے۔

جسٹس کاٹجواس سے پہلے بھی گائے کا گوشت کھانے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں جس پر انتہا پسندوں نےانہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

دوسری جانب فلم’اےدل ہے مشکل‘ کی ریلیز روکنےپرسابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نےبھی ایم این ایس پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پارٹی کا اسمبلی میں صرف ایک رکن ہے،انہوں نے اب تک سبق نہیں سیکھا،اگران کی طرف سے دھمکیوں کا یہ ہی سلسلہ جاری رہا تو اگلے انتخابات کے بعد اسمبلی میں ان کا ایک ممبر بھی نہیں ہو گا۔
تازہ ترین