• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون اینکر کوتھپڑ کا معاملہ : مقدمات درج

Guard Misbehave With Women Reporter Fir Registered
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نادرا دفتر میں نجی ٹی وی کی اینکر کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ ایف سی اہلکار اور سینٹر انچارج کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ کارسرکار میں مداخلت کرنے کا مقدمہ نجی ٹی وی اینکر کے خلاف درج کرلیا گیا۔

لیاقت آباد میں نادرا آفس میں کوریج کے دوران خاتون صحافی کو ایف سی اہلکار کی جانب سے تھپٹر مارنے اور لوگوں کو منتشرکرنے کےلیے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔

پولیس حکام نے واقعہ کی سی سی ٹی وی دیکھنے کےبعد مقدمہ نادرا آفس میں تعینات ایف سی اہلکار سید حسن عباس اور سینٹر انچارج کے خلاف درج کرلیاہے۔

دوسری جانب کار سرکار میں مداخلت کرنے پرخاتون اینکر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ایس سی اہلکار کی گرفتاری کے لئے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا گیا ۔

ایف سی اہلکار کی عدم حوالگی کی صورت میں گرفتاری کے لئے کارروائی بھی کی جائے گی۔
تازہ ترین