• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح الحق نےعمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیا

Misbah Record The Leveled The Imran Khan Record
مصباح الحق نے ایک اور ریکارڈ برابر کر دیا ، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کپتانی کرنے والے عمران خان کے برابر آ گئے، پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق جن کی قیادت میں گرین کیپس نے انگلینڈ کو مارا،آسٹریلیاکو ہرایا،سری لنکا ،بنگلا دیش، نیوزی لینڈ کسی کو نہ چھوڑا۔

آج مصباح نے عمران خان کے سب سے زیادہ ٹیسٹ میں کپتان کےریکارڈ کو بھی برابر کر دیا،سابق کپتان نے 48 ٹیسٹ میں پاکستان کی قیادت کی ، 14 میں کامیابی ملی، 8میچز میں شکست بھی ہوئی ۔

مصباح الحق جو جیت کے اعتبار سے تو عمران خان سے بہت آگے ہیں ،آج انہوں نے ٹیسٹ میں کپتانی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

مصباح کی کپتانی میں کھیلے گئے 47 میچز میں پاکستان 23 ٹیسٹ میں کامیاب رہا ۔ان کی جیت کا تناسب بھی 48 اعشاریہ93 ہے۔ ویل ڈن مصباح ۔۔۔۔۔۔ویل ڈن
تازہ ترین