• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اپنا ذاتی وکیل کریں، عمران خان

Attorney General Not Fight The Csae Of Sharif Family Imran Khan
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے کیس کی پیروی پر اٹارنی جنرل کے پیش ہونے پر سوال اٹھاتےہوئےکہاہےکہ اٹارنی جنرل پاکستان شریف خاندان کی کرپشن چھپانے کے لیے کیس نہ لڑیں۔ وزیر اعظم کے پاس اب بھی وقت ہے خود کو کو احتساب کے لیے پیش کردیں۔ اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ عمران خان نےاٹارنی جنرل سے متعلق جو کہاوہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔

پشاور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہا کہ نواز شریف اپنا ذاتی وکیل کریں، کوئی جواز نہیں بنتا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو وزیراعظم کی ذاتی حیثیت میں خرچ کیا جائے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سات ماہ کوشش کی کہ نواز شریف جواب دیں مگر حکومتی وزراء نے ایسا نہیں ہونے دیا، تاثر دیا جا رہا ہے کہ دو نومبر کا احتجاج فوج کرا رہی ہے لیکن حکمران خود کو بچانے کیلئے فوج کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

عمران خان نے 2 نومبر کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر کہا کہ وزیر اعظم کے پاس اب بھی خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کاوقت ہے، حکومت چاہے جتنی مرضی رکاوٹیں ڈالے دو نومبر کو انسانوں کا سیلاب ہوگا۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل آفس نے تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےاٹارنی جنرل سے متعلق جو کہاوہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔

اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل آئینی عہدہ ہےجو صرف عدالت کی معاونت کرتا ہے ،اٹارنی جنرل اپنا آئینی کردار ادا کرتاہے۔

بیان میں مزیدکہا گیا کہ اٹارنی جنرل کسی کی ذاتی نمائندگی نہیں کرتا۔

عمران خان نے مطالبہ کیا تھا کہ پانامالیکس کے کیس میں اٹارنی جنرل کا نواز شریف کا مقدمہ لڑنےکاکوئی جواز نہیں،نواز شریف پرذاتی الزامات لگے ہیں،وہ ذاتی وکیل کریں۔
تازہ ترین