• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا دھرنا روکنے کیلئےسیاسی راستہ اختیار کرنیکا فیصلہ

Government Decided To Take Political Route To Stop The Pti Public Gathering
حکومت نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کا دھرنا روکنے کے لیے سیاسی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک وفاقی وزراء کےسپردکردیا گیا۔معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی۔

حکومت انتظامی سطح پر فیصلہ کرچکی ہےکہ اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیاجائےگااور اس کے ساتھ ہی سیاسی حکمت کےراستےپر بھی چل نکلی ۔

اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کرکے معاملے کا سیاسی حل نکالنے کی کوشش کی جائےگی،تحریک انصاف کے ساتھ بھی بلواسطہ یا بلاوسطہ رابطے کرکےاسلام آباد کو بند کرنے سے باز رکھنے کا راستہ نکالا جائے گا۔

پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ مل کرکسی بھی غیر قانونی اورغیر آئینی اقدام سے باز رکھنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پربھی بات ہوگی۔پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانےپربھی غورکیاجاسکتا ہے ۔

پارلیمانی جماعتوں سے فوری رابطے کاٹاسک وفاقی وزراء پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق اور میرحاصل بزنجو کوسونپ دیاگیا ۔

کمیٹی پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، ق لیگ، جماعت اسلامی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور جے یو آئی (ف) سے رابطے کررہی ہے، حکومتی کمیٹی بی این پی عوامی، فاٹا اراکین سمیت دیگر آزاد اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرز سے رابطے کرےگی۔
تازہ ترین