• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو جلد دہشتگردی سے نجات دلائیں گے،وزیر اعظم

Will Soon Rid The Country Of Terrorism Prime Minister
وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو جلد دہشت گردی سے نجات دلانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 2018ء تک جب حکومت کا وقت پورا ہو گا تو لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہوگا اور بجلی بھی سستی ہو گی۔

وزیراعظم نواز شریف نےرحیم یار خان میں قومی صحت پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے برکت ڈالی ہے مہنگائی کم ہوگئی ، تیل ڈیزل سستا ہوگيا ، یہ برکت بھی نیک نیتی کو ملتی ہے ،علاج معالجے کیلئے غریبوں کی مشکلات کا ذکرکرتے ہوئے وزیراعظم کی آواز بھرا گئی۔

وزیراعظم نےکہا کہ ملک بھر میں سڑکوں کا جال بچھاکر انقلاب برپا کررہے ہیں ، یہی نہیں معیشت میں بھی بہتری ہے ، زر مبادلہ کے ذخائر کبھی اتنے نہیں تھے جتنے آج ہیں ، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا شمار دنیا کی پانچ ترقی یافتہ اسٹاکس میں ہورہاہے ، مہنگائی کم ہوگئی ، اور دو ہزار اٹھارہ میں ملک سے لوڈشیڈنگ بھی ختم ہوجائے گی ۔

وزيراعظم نے قومی ہیلتھ پروگرام سے متعلق بات کرتےہوئے کہاکہ جو لوگ اپنا علاج خود کرانے کے وسائل نہیں رکھتے قومی ہیلتھ پروگرام انکےلیےہے ، علاج کے لیے تین لاکھ روپے تک حکومت برداشت کرے گی جبکہ اس سے اوپر کا خرچہ بیت المال ادا کرے گا ،ملک بھر میں 50 نئے اسپتال تعمیر کیے جارہے ہیں۔
تازہ ترین