سانحہ بلدیہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو مفرور ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کاحکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سماعت کے دوران کیس کے مفرورملزمان حماد صدیقی اور سیکٹر انچارج عبد الرحمٰن بھولاکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے وزارت داخلہ، ایف آئی اور دیگر کو خط ارسال کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اس سے قبل ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔
بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے سانحہ 259 افراد جل کر جاں بحق ہو گئے تھے۔