• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر س: ڈاکو50لاکھ یورو کی گھڑیاں لوٹ کر فرار

Robbers Looted 50 Million Euro Watches In Paris
رضا چوہدری ...فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مرکز میں واقع جیولری کی دکان سے دو نقاب پوش ڈاکو پچاس لاکھ یورو کی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے اس واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے دو نقاب پوش ڈاکو مقامی جیولری شاپ میں داخل ہوئے اور پچاس لاکھ یورو کی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پیرس میں ٹاپ ماڈل اور امریکی ریئلٹی ٹیلی ویژن شوز میں حصہ لینے والی معروف شخصیت کم کرداشین کی رہائش گاہ سے لاکھوں یورو مالیت کے زیورات،نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
تازہ ترین