• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں، سیٹھی

Efforts Being Made To Restore International Cricket Sethi
نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان سپر لیگ سے دنیا کو پتا چلا ہے کہ پاکستان صرف کرکٹ کھیلنا ہی نہیں کھلوانا بھی جانتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال پاکستان میں بین الاقوامی ٹورنامنٹ کرائیں گے، بھارت سے تعلقات معمول پر آنے کے بعد پاک بھارت سیریز ضرور ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئندہ سال پاکستان میں ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ منعقد کروانے کے لیے پی سی بی ان دنوں چند کرکٹ بورڈز سے بات چیت کر رہا ہے، آئندہ سال صرف پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہی پاکستان میں نہیں ہوگا بلکہ چند دوسری غیرملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی کرکٹ برادری کو اب احساس ہوگیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے، خاص کر اس لیے بھی کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے مسلسل انکار کررہا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہت زیادہ مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مالی مدد کے لیے کہا تھا جسے تسلیم کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین