یمن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس ملک کی کوئی فلم اسکر ایوارڈکے لئے فارن فلم کیٹیگری میں نامزد کر لی گئی ہے۔
پچھلے ہفتے ایک اعلان کے مطابق یمن کی خاتون ڈائریکٹر خدیجہ السلامی کی فلم آئی ایم نوجوم: ایج 10 اینڈ ڈائی ئورسڈ کو ان 85 فلموں میں شامل کر لیا گیا ہے جو ایوارڈ حاصل کر سکتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ السلامی نے کہا کے انہیں جیتنے کی کوئی امید نہیں لیکن خبر سن کر انہیں مسرت ہوئی۔2013 ءمیں بن کر 2014ء میں ریلیز ہونے والی یہ فلم خدیجہ السلامی کی پہلی فلم تھی۔