• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی ’’گو عمران گو‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی

Kpk Assembly Resonated From Slogans Of Go Imran Go
خیبر پختونخوا اسمبلی آج ’’گو عمران گو‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی، اجلاس میں صوبائی وزراء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ۔

جےیوآئی(ف) کےمفتی جانان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں،اپوزیشن ارکان نے ’’گوعمران گو‘‘ کے نعرے لگائے، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا ۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت جمہوریت کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اسمبلی درست انداز میں نہیں چلا رہی، عمران خان اور ان کی جماعت جمہوریت کو سبوتاژ کر رہےہیں اور اسمبلی جیسے مقدس ادارے کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔

مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف سے توقع نہیں ہے کہ وہ جمہوری اداروں کو تقویت دے گی،صوبے کو انتظامی لحاظ سے غیر متوازن کیا جا رہاہے، احتساب کمیشن کے سابق ڈی جی اور صوبے کے سابق چیف سیکریٹری نے بھی حکومت کے خلاف چارج شیٹ دی ہے۔
تازہ ترین