• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین چیمپئنزٹرافی:پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرادیا

Asian Champions Trophy Pakistan Defeats South Korea
ملائیشیا میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستا ن نے اپنے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو ایک صفر سے ہراکر پہلی فتح حاصل کرلی۔

کوانٹن میں جاری اس ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، کھیل کے چاروں کوارٹرز میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

حریف ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے بھی کئے مگر یہ اٹیکس گول میں تبدیل نہیں ہوسکے، چوتھے کوارٹر کے بالکل آخری لمحات میں پاکستان کو پنالٹی کارنر ملا جس میں عبدالحسیم خان نے گول کرکے پاکستان کو نہ صرف برتری دلائی بلکہ میچ میں بھی فاتح بنوادیا، گرین شرٹس اب اتوار کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئیں گے۔
تازہ ترین