• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی جہادی تنظیموں سے وابستگی نئی نہیں، رہنما ن لیگ

Imran Khans Commitment With Jihadi Outfits Is Not New N League Leaders
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جہادی تنظیموں سے وابستگی نئی نہیں، وہ اُن سے تباہی پھیلانے کے لیے مسلح افراد مانگ رہے ہیں، تاہم مذاکرات کے لیے حکومت کے دروازے پی ٹی آئی کے لیے کھلے ہیں ۔

وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کا رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ساتھ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران مزید کہنا تھا کہ 2 نومبر کا احتجاج عمران خان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، آئین میں تو 2018ء کا الیکشن ہے، یہ آئین سے بالا تر اقدامات کی دعوت کس کو دیتے ہیں، وہ قوم پہ رحم کھائیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فوج مخالف بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں، انہوں نے وزیرستان آپریشن کی بھی مخالفت کی تھی، بھارتی دورے کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا کنٹرول بھارت کو دینے کی بات کی۔

لیگی رہنماؤں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی عمران خان کا ساتھ دینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، حکومت شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

ایک سوال پر ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے کہنے پر وقت سے پہلے فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے قریب نئی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے۔
تازہ ترین