• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق : کرکوک پر داعش جنگجوئو کا بڑا حملہ،چالیس افراد ہلاک

Islamic State Biggest Attack On Kirkuk 40 People Killed
عراق کے شمالی شہر کرکوک پر داعش جنگجوئو کے بڑے حملے کے نتیجے میں گلی گلی مسلح جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں، ابتک شہریوں سمیت40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق داعش کے پچاس سے زائد جنگجوئو اور خودکش حملہ آوروں نے علیٰ الصبح بغداد سے 240 کلومیٹر دور عراقی شہر کرکوک پر چڑھائی کردی اور گورنر ہاؤس سمیت ایک درجن سرکاری وسکیورٹی عمارتوں پر حملے کئے۔

داعش اور عراقی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ابتک 5 جنگجو، 6 سکیورٹی اہلکار اور گیارہ عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے دو خودکش حملہ آوروں نے شہر کے شمال میں دبس کے علاقے میں زیر تعمیر بجلی گھر میں داخل ہوکر دھماکا کیا جس کے نتیجے میں 12عراقی ٹیکنیکل عملے کے علاوہ چار ایرانی انجینئرز ہلاک ہوگئے ۔

اس کی تصدیق ایرانی حکومت نے کردی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ داعش جنگجوئو نے تیل کی تنصیبات پر کوئی حملہ نہیں کیا اور شدید جھڑپوں کے باوجود بجلی مسلسل بحال رہی۔
تازہ ترین