• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات ضروری ہیں،محبوبہ مفتی

Better Relations Between India And Pakistan Is Essential Mehbooba Mufti
مقبوضہ کشمیر میں امن کیلئے ریاستی حکومت نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات پر زور دے دیا، وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیرمحبوبہ مفتی نے نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں امن کیلئے پاکستان اوربھارت کےدرمیان اچھےتعلقات پرزور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی سرحدیں ساتھ ساتھ ہیں ، دونوں ملکوں کے لوگوں کاجینااور مرنابھی ایک ساتھ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستان ہمارا ساتھ دے، بھارتی اور پاکستانی ایک جیسے لوگ ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کو دیئے گئے خصوصی اختیارات مستقل نہیں ،محبوبہ مفتینے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حکومت پیلٹ گنوں پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔

کٹھ پتلی خاتون وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ اس وقت ممکن ہے جب عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں، ہمارے بچے ڈھال کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں، کسی پر پتھراؤ کر کے ہم زبردستی اسے بات چیت کیلئے مجبور نہیں کر سکتے۔مذاکرات کیلئے عوام کو تشدد روکنا ہوگا۔
تازہ ترین