• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے عمران کے ساتھ چلے،پرویز الہٰی

Opposition Should Cooperate With Imran Khan To Rid Rulers Pervaiz Ilahi
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے عمران خان کے ساتھ چلے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کو سوچی سمجھی سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے، مودی پاکستان، کشمیریوں، پاکستانی فوج کا دشمن ہے، لیکن جو باتیں مودی کر رہا ہے وہ ہمارے حکمران کریں تو یہ افسوس کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگی نہیں جو افواج پاکستان کے خلاف سازش کرے، اپنی فوج کے خلاف حکومت زہر اگل رہی ہے، پاکستان فوج کے خلاف باتیں کرنے والوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، حکومت کو چلتا کریں ورنہ یہ پاکستان اور افواج کا نقصان کریں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت کو صحت تعلیم میں نہیں مال بنانے میں دلچسپی ہے، اورنج لائن ٹرین ڈالر بنانے کا منصوبہ ہے، پاناما لیکس ہو یا افواج پاکستان کے خلاف سازش، عمران خان بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا ساتھ دینا پاکستان کو بچانے کا ساتھ دینا ہے، اپوزیشن کی جماعتیں اپوزیشن کا کردار ادا کریں، پاکستان کو بچانے کے لیے دعوت نامے کی ضرور نہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل نے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کا بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا ہے، دیگر کسی اور عہدے کے لیے درخواستیں موصول نہیں ہوئیں، انہیں منتخب کرنے کا اختیار چوہدری شجاعت حسین کو دے دیا گیا ہے۔
تازہ ترین