• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Donald Trump And Hillary Clinton Shook Hands
ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن نے ہاتھ ملا ہی لئے،دونوں ایک ساتھ ڈنر ٹیبل پر بیٹھے،ہنسی مذاق بھی کیا۔

تیسرےاورآخری مباحثےمیں شرکت کےبعد ڈیموکریٹ ہلیری کلنٹن اور ری پبلکن ڈونلڈٹرمپ نے نیویارک میں کیتھولک چیریٹی ڈنرمیں شرکت کی۔

اس غیرسیاسی محفل میں بھی دونوں امیدوار کڑوی باتیں کرنے سے باز نہ آئے، ٹرمپ نے خود کو عاجزی اور انکساری کی مثال قرار دیا تو حاضرین اپنی ہنسی روک نہ سکے۔

ہلیری کو ’مہربان‘ کہتے ہوئے بولے اگر وہ کسی کو منتخب کرتیں تو مجھے کرتیں،اس بات پر ہلیری بھی کھل کر مسکرا دیں۔

پھرلگایا ٹرمپ نےامریکی میڈیا پر نشانہ، کہا کہ مشیل اوباما کی تقریر کی میڈیا نےخوب تعریف کی لیکن جب وہی تقریر میری بیوی نےکی تو ہنگامہ کیوں ہو گیا۔

ہلیری تقریر کرنے آئیں توفل چارج تھیں، ٹرمپ سے بولیں، اگر میری کوئی بات غلط لگے تو فوراً ٹوک دینا،یہ بھی کہا کہ وہ سمجھ نہیں پائیں ان کی پارٹی ٹرمپ سے ناراض کیوں ہے؟وہ کہتے ہیں ٹرمپ کی کوئی پالیسی نہیں ہے،لیکن میں کہتی ہوں ان کے ساتھ تو سنجیدہ مسائل ہیں،بعد میں ہلیری نے ٹرمپ سے ہاتھ بھی ملایا۔
تازہ ترین