• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Strong Quake Rattles Western Parts Of Japan Magnitude Of 66 On Richter Scale
جمعہ کو مغربی جاپان کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےجن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.6 ریکارڈ کی گئی لیکن سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

فوری طورپر کسی کے زخمی ہونے یا کسی بڑی تباہی کی خبر نہیں آئی لیکن جاپانی میڈیا کے مطابق تقریباً 40000 گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری نے پریس کانفرنس میں بتایا کے گھروں میں چیزیں ٹوٹنے اور ایک عمارت گرنے کے باوجود کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی یا ملبے میں پھنسنے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔
تازہ ترین