• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیالے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں، نعیم الغنی

Party Workers Are United Under Bilawal Bhutto Leadership Naeemul Ghani
پیپلز پارٹی جاپان کے سینئر رہنما نعیم الغنی آرائیں نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام جیالے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں اور 16 اکتوبر کو کراچی میں شہداء ریلی کی شاندار کامیابی نے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے وزیر اعظم ہوں گےاور کوئی طاقت پیپلز پارٹی کو دوبارہ اقتدارمیں آنے سے نہیں روک سکتی ۔

انھوں نے یہ بات ٹوکیو کا دورہ کرنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار بدر کے اعزاز میں دئے گئے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ ذوالفقاربدر کے والد جہانگیر بدر کی پیپلز پارٹی اور ملک کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

انکی قیادت میں پیپلز پارٹی کے نمایاں عوامی خدمات انجام دیں ،اور توقع ہے کہ انکے صاحبزادے اپنے والد کی اس روایت کو زندہ رکھیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا مستقبل پیپلز پارٹی سے وابسطہ ہے اور جلد ہی پیپلز پارٹی دوبارہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔

پارٹی کی تنظیم نو کا سلسلہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جاری ہے اور جلد ہی اس کو مکمل کرلیا جائے گا۔
تازہ ترین