محکمہ خوارک نے رائیونڈ روڈ پر مضر صحت جوس بنانے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر اُسے سیل کردیا۔
ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ ڈیپارٹمنٹ رافعہ حیدر کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ،علی رضا آباد میں قائم جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری میں صفائی کے بھی ناقص انتظامات تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جوس کے جو نمونے حاصل کیے گئے ہیں وہ مضر صحت ہیں، مزید تحقیقات کے لیے انہیں فرانزک لیب بھجوایا جا رہا ہے۔ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد فیکری مالکان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔