• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند دنوں میں جو تلخی ہوئی وہ مزاج کے خلاف تھی،عشرت العباد

In Last Few Days Bitter Statements Is Not According My Mood
گورنر سندھ نے آج پی ایس پی کے رہنما مصطفیٰ کمال کے الزامات کا جواب دینے سے مکمل گریز کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند دنوں میں جو تلخی پیدا ہوئی وہ میرے مزاج کے خلاف تھی۔

گورنر سندھ عشرت العباد خان کراچی کے علاقے لکی اسٹار اور ایمپریس مارکیٹ کے دورے پر پہنچے ۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی میئر کراچی بھی موجود تھے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے جو کچھ بھی کہا اس پر مجھے افسوس ہے ۔ آئین کے مطابق کام کرتا رہوں گا ۔

گورنر سندھ نے رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا ، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 80 فیصد امن لوٹ چکاہے تمام بڑے جرائم پر قابو پالیا گیا ہے ۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا ڈپٹی میئر سے کہنا تھا کہ وہ کراچی کے تمام پروجیکٹس کو اوون کریں اور پاور کے چکر میں نہ پڑیں۔

گورنر سندھ کا کہناتھا کہ ارشد وہرا پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اعظم کا بھی اعتماد ہے ۔
تازہ ترین