• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی سندھ کو نثارکھوڑو کی صورت میں نیا صدر مل گیا

Ppp Sindh Got A New President In The Shape Of Nisar Khoro
پیپلز پارٹی سندھ کو نثار کھوڑو کی صورت میں نیا صدر مل گیا، کراچی میں کارکنوں کا پرتپاک استقبال، نثار کھوڑو نے کہا کہ اب سارے مجرم سادھو مہاراج بن رہے ہیں،جمہوریت کو ہم جانے اور عمران خان کو آنے نہیں دیں گے۔

پیپلزپارٹی سندھ کے نو منتخب صدر نثار کھوڑو نے کہا ہےکہ کراچی نے تعصب کی سیاست سے بہت کچھ گمایا ہے اور سارے مجرم اب سادھوں مہاراج بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو ہم جانے اور عمران خان کو آنے نہیں دیں گے ۔

پیپلزسیکریٹریٹ میں نثار کھوڑو کو پیپلزپارٹی سندھ کا صدر منتخب ہونے پر انکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں کارکنا ن کی جانب سے نثار کھوڑو کا پر تباک استقبال کیا گیا۔ تقریب میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے نہیں کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی نے تعصب کی سیاست سے بہت کچھ کمایا ہےاور ہم نے لوگوں کا سہارا بنا ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ سارے مجرم اب سادھوں مہاراج بن رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے قوم کے ساتھ وفا نہیں کیا ہے اور انہیں ہی مروایا ہے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھاکہ جو سندھ کو توڑنے کی باتیں کرتے تھے وہ خود ٹکرے ٹکرے ہوگئے ہیں۔ان ہاتھوں کو کاٹ دیں گے جنہوں نے کبھی ہماری گردن پر نشانہ باندھاتھا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ جمہوریت کو ہم جانے اور عمران خان کو آنے دیں گے نہیں۔

اس موقع پر انھوں نے اعلان کیا کہ 30 اکتوبر کو گھوٹکی میں پاکستان کی سب سے بڑی دیوالی کی تقریب ہوگی اور تقریب میں بلاول بھٹو شرکت کرینگے۔
تازہ ترین