• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کیلئے ایوارڈ

Saudi Authorities Give The Award To Pia
سعودی عرب کی جنر ل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اور شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ جدہ کی انتظامیہ نے پی آئی اے کی حج آپریشن کے دوران کارکردگی کو سراہا ہے۔

ترجمان کے مطابق حج آپریشن کے دوران حجا ج کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر پر پی آئی اے کوسعودی اتھارٹی کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ حج آپریشن سے منسلک پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کی ایک ٹیم کی صورت میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے حاصل ہوا ہے۔
تازہ ترین