• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور :دو بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر خود سوزی کر لی

Lahore Two Mother Allegedly Committed Self Immolation
لاہور کے علاقہ ہنجروال میں دو بچوں کی ماں نے گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر خود کو تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔

پولیس کے مطابق ہنجروال کی رہائشی 30 سالہ شازیہ نامی خاتون نے کا اپنے خاوند کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر اس نےخود پر تیل چھڑکا اورآگ لگا لی جبکہ شازیہ کے شوہر غلام عباس کا کہنا ہے کہ گھر میں معمولی جھگڑے کی بنا پر اہلیہ نے خود کو آگ لگائی ہے۔

ریسکیو عملہ نے بروقت پہنچ کر شازیہ کو جناح اسپتال پہنچا دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق شازیہ کا جسم 90 فیصد جل چکا ہے۔

پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین