• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The New E Mails Clinton
امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی نئی ای میلز جاری کردیں ۔

امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی 112 نئی ای میلز میں سے ایک ایسی ہے جو اس سے قبل جاری نہیں کی گئی تھی ۔

یہ ای میل ہلیری کی اس وقت کی معاون ہما عابدین کی جانب سے ہلیری کو بھیجی گئی تھی جس میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ایک امریکی عہدیدار کی گفتگو کا ذکر کیا گیا تھا تاہم محکمہ خارجہ نے اس میل کا متن مکمل طور پر حذف کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یہ ای میلز عدالتی حکم کے بعد جاری کی جارہی ہیں ۔
تازہ ترین