• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

115 پاونڈز وزن کم کرکے دلہن سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگئی

Weight Was Reduced To 115 Pounds Bride Hit On Social Media
ٹیکساس کی دلہن نے سواہ سال میں ایک سو پندرہ پاونڈز وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔دلہن سوشل میڈیا پر بھی ہٹ ہوگئی۔

ٹیکساس کی ہیلی اسمتھ کا وزن اس کی منگنی کے وقت 280 پاونڈز تھا،ایک میگزین میں اس کی منگنی کی تصاویر آئیں تو اسے وزن کی زیادتی پر شرمندگی کا احساس ہوا۔ ہیلی نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھانی اور ایک سال تین ماہ میں،ورزش اور ڈائٹ کے ذریعے ایک سو پندرہ پاونڈز وزن کم کرلیا۔

شادی کے وقت اس کا وزن 165 پاونڈز رہ گیا تھا۔ہیلی کا کہنا ہے وہ دوسروں کے لیے بھی مثال بننا چاہتی ہے
تازہ ترین