• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ہرنائی میں موبائل فون ٹاور دھماکے سےتباہ

Blast In Mobile Phone Tower Explosion In Harnai District Balochistan
ضلع ہرنائی میں نامعلوم دہشت گردوں نے موبائل فون ٹاور کو دھماکے سےتباہ کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ضلع ہرنائی کے علاقے کچینہ میں نصب موبائل فون کے ٹاور کو نامعلوم دہشت گردوں نے دھماکے خیز مواد سے تباہ کر دیا۔ دھماکہ خیز مواد ٹاور کے اندر نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے شہر لرز اٹھا۔

تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکے میں 5 سے 8 کلو بارود استعمال کیا گیا۔

ٹاور تباہ ہونے سے علاقے میں موبائل فون سروس معطل ہو گئی ہے، پولیس نے علاقے کو گہرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین