• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Iraqi Troops Needed To Beat In Mosule
عراقی شہر موصل کو داعش سے چھڑانے کی جنگ جاری ہے ، جواب میں داعش نے عراقی شہر کرکوک پر حملہ کردیا۔ حملے میں 18 سیکورٹی اہلکاروں اور ایک عراقی صحافی سمیت 40 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 12 داعش جنگجو بھی مارے گئے ۔

عراق میں داعش کے گڑھ موصل پر قبضے کی جنگ زور پکڑ گئی ہے۔ عراقی اتحادی فورسز نے شمال ، جنوب اور جنوبی مشرقی علاقوں کے متعدد دیہات پر قبضہ کر لیا ہے ۔

داعش کے پچاس سے زائد جنگجوؤں اور خودکش حملہ آوروں کے کرکوک پر حملے میں چار ایرانی انجینئر بھی مارے گئے ۔

اس دوران گورنر ہاؤس سمیت ایک درجن سرکاری اور سیکورٹی عمارتوں پر حملے کئے گئے ۔

دو خودکش حملہ آوروں نے زیر تعمیر بجلی گھر میں داخل ہوکر دھماکا کیا ۔
تازہ ترین