• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ کل ہو گا

Hockey Match Between Pakistan And India Will Be Tomorrow
ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ کل کھیلا جائے گا، فائنل کی راہ ہموار کرنے کیلئے دونوں ٹیموں کے لئے میچ بہت اہمیت کا حامل ہے، بھارت کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم آج بھرپور ٹریننگ کرے گی۔

ہاکی کے میدان پر پاک بھارت ٹاکراایشین چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ کل ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ تین بجے سہ پہر ہوگا۔

ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں ،پاکستان نے کوریا کو اور بھارت نے جاپان کو شکست دی۔

بھارت آج کوریا کے خلاف دوسرا میچ کھیلا گا، فائنل کیلئے راہ ہموار کرنے کیلئے پاکستان کو بھارت کے خلاف لازمی کامیابی حاصل کرنا ہوگی کیونکہ پاکستان دو میچ میں ایک کامیابی ملی ہے۔
تازہ ترین