• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر ایک لاکھ حاملہ خواتین میں سے 300 ہلاک ہوجاتی ہیں

Half A Million Women Die Due To Pregancy Among 300
پاکستان میں ہرایک لاکھ میں سے300 حاملہ خواتین اسپتال پہنچنے سے پہلے موت کے منہ میں چلیں جاتیں ہیں جبکہ ہر ایک ہزار میں 52فیصد بچے پیدائش کے فوری بعد انتقال کرجاتے ہیں۔

پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں حکومت کی جانب سے عوام کو سستی اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے دعویٰ تو کئے جاتے ہیں لیکن عملی صورتحال اس کے برعکس ہی نظر آتی ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ صرف کراچی میں ہر ایک لاکھ میں تین حاملہ خواتین اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کرجاتیں ہیں۔

حکام کے مطابق ملک میں غذائی قلت کے باعث جہاں ماں کمزور ہیں، وہیں پیدا ہونے والی اولاد بھی صحتمند نہیں ہوتی جس کے باعث ہر ایک ہزار میں 52فیصد بچے پیدائش کے فوری بعد انتقال کرجاتے ہیں۔

ماہرین طب کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام الناس کو جہاں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وہیں ان کی نشونما پر بھی مناسب حکمت عملی کرتے ہوئے بچوں اور ماؤں کی زندگیاں بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین