• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ، اسٹور کے ملازم نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

Us Store Employee Foiled An Attempted Robbery
امریکا میں اسٹور کے بہادر ملازم نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، ڈاکوؤں کی خوب دھنائی کے بعد پولیس کی گرفت میں پہنچا دیا ۔

امریکا کے ایک سپر اسٹور میں دو ڈاکو داخل ہوئے اور کیش کاؤنٹر پر بیٹھے ملازم پر پستول تان کر رقم کا مطالبہ کرنے لگے تھے، اتنے میں پیچھے سے دوسرا بہادر ملازم آیا اور ڈاکوؤں کی درگت بناتے ہوئے دھکے مار کر اسٹور سے باہر نکال دیا۔

اس غیر متوقع صورتحال کے بعد ڈاکوؤں کے کچھ ایسے ہوش اُڑے کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔
تازہ ترین